لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایچ او غازی آباد افتخار عالم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دبنگ کارروائیاں کرتے ہوئے خفیہ اطلاع پر بین الااضلاعی خاتون سمیت 2 منشیات ڈیلر کو منشیات کی بھاری کھیپ سمیت گرفتار کرلیا ملزمان میں ندیم اور سکینہ بی بی شامل ہیں ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق ملزمان سے لاکھوں مالیت کی 30 کلو چرس، 2 کلو سے زائد افیون برآمد کی گئی ملزمان کا علاقہ غیر سے بزریعہ ان لائن منشیات منگوا کر مختلف اضلاع میں منشیات کی سپلائی دینے کا اعتراف کیا ہے ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے حوالے انوسٹی گیشنز کر دیا گیا ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او غازی آباد اور پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیامنشیات جیسے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے لاہور پولیس کا ساتھ دیں