لاہور(کرائم رپورٹر)لاہورپولیس کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی ماہ اگست میں بجلی چوری میں ملوث 1784ملزمان کوگرفتار کرکے2297مقدمات کا اندراج کر دیا گیا ترجمان پولیس کے مطابق رواں سال بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں میں 22309ملزمان گرفتار اور 17903مقدمات درج کئے گئے سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ بجلی چوری میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ملکی وسائل کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کارروائیاں جاری ہیں۔فیلڈافسران متعلقہ محکموں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں، بجلی چوری کی شکایات پر بلا تاخیر کارروائی یقینی بنائیں بجلی چوری کے مقدمات کو یکسو کر کے چالان بروقت عدالتوں میں جمع کروائے جائیں پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے بجلی چوری کے مقدمات کو جلدمنتقی انجام تک پہنچایا جائے