65 سالہ شہری کا اندھا قتل

نامعلوم ملزم کباڑ خانے میں گھس آئے اور سلیم کو بے دردی سے قتل کرکے فرار ہو گئے 
لاہور(کرائم رپورٹر) ساندہ کے علاقے میں65 سالہ شخص کونامعلوم ملزمان نے قتل کر دیا گیامقتول 65سالہ محمد سلیم گزشتہ دس سال سے کباڑ خانے کا کام کر رہا تھاپولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے کباڑ خانے میں گھس آئے اور محمد سلیم کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئیاطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیاایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی مدد لی جا رہی ہے اس مقصد کے لیے ڈی ایس پی گلشن راوی ذکریا یوسف اور ایس ایچ او ساندہ شرجیل اعوان کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہینامعلوم قاتل جلد قانون کی گرفت میں ہو گا اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔