افریقی ملک سوڈان میں مٹی کا تودہ گرنے سے کم از کم 1 ہزار افراد ہلاک ہو گئے۔
یہ ہولناک واقعہ مغربی سوڈان کے مررا پہاڑی علاقے میں پیش آیا جہاں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ایک پورا گاؤں مٹی تلے دب گیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ حادثہ 31 اگست کو شدید بارشوں کے بعد رونما ہوا۔ سوڈانی فوج نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل بارشوں نے پہاڑی تودوں کو کمزور کیا جس کے باعث گاؤں زمین بوس ہوگیا۔سوڈان پہلے ہی اپریل 2023 سے خانہ جنگی کا شکار ہے جس نے لاکھوں شہریوں کو بے گھر کر دیا ہے، اور اب یہ قدرتی آفت انسانی المیے کو مزید سنگین بنا رہی ہے۔اس موقع پر سوڈان لبریشن موومنٹ نے عالمی برادری، بالخصوص اقوام متحدہ اور دیگر امدادی اداروں سے فوری امداد کی اپیل کی ہے تاکہ متاثرین کو ریسکیو اور ریلیف فراہم کیا جا سکے۔