تجاوزات آپریشن، ٹیم پر حملہ، 2 اہلکار زخمی

 سرکاری گاڑی میں توڑ پھوڑ، سامان اتار لیا، ڈرائیور اور گینگ مین کو زخمی کردیاپولیس نے دونوں کو دھر لیا
لاہور (کرائم رپورٹر) شاد باغ کے علاقے میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے والی سرکاری ایم سی ایل ٹیم پر حملے کے الزام میں پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق اینٹی انکروچمنٹ ٹیم شاد باغ میں تجاوزات کے خلاف کارروائی میں مصروف تھی کہ ملزمان نے ساتھیوں کے ہمراہ ٹیم پر حملہ کردیا۔ ملزمان نے سرکاری گاڑی میں توڑ پھوڑ کے دوران قبضے میں لیا گیا سامان بھی اتار لیا، جبکہ چھری کے وار سے سرکاری گاڑی کے ڈرائیور اور گینگ مین کو زخمی کردیا۔ شاد باغ پولیس نے 15 کی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے حملے میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں حسین علی بھی شامل ہے، جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کا کہنا ہے کہ کارِ سرکار میں مداخلت اور قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔