دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا و اسپیس ایکس کے CEO ایلون مسک نے مشہور اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر شدید تنقید کی اور صارفین سے اسے بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا۔
مسک نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ نیٹ فلکس بچوں کے شوز میں ٹرانسجینڈرز کی نمائندگی کو غیر ضروری طور پر نمایاں کر رہا ہے، جس پر انہوں نے اپنی نیٹ فلکس سبسکرپشن بھی منسوخ کر دی ہے۔ایلون مسک کے ردِعمل کا تعلق نیٹ فلکس کی مشہور سیریز ’ڈیڈ اینڈ: پیرانورمل پارک‘ اور اس کے ڈائیریکٹر ہمیش اسٹیل پر سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید سے جڑا ہوا ہے۔ مسک کے بائیکاٹ کال کے فوری بعد مارکیٹ میں نیٹ فلکس کے شیئرز کی قیمت میں تقریباً 2 فیصد کمی دیکھنے کو ملی۔