لاہور(آن لائن) سستے داموں پرکشش نمبروں کی نیلامی ختم، ایکسائز حکام نے پرکشش نمبروں کی بنیادی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ترجمان ذرائع کے مطابق 64 پرکشش نمبروں کی بنیادی قیمتوں میں 10 گنا اضافہ کیا جائے گا۔ای آکشن میں نمبر 1 اور 786 کی بنیادی قیمت بڑھا دی گئی ہے۔ پرکشش نمبروں کی قیمت 10 ہزار سے بڑھا کر 1 لاکھ روپے مقرر کی جائے گی۔ ڈبل نمبروں کی قیمت 5 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار اور ٹرپل نمبروں کی قیمت ڈھائی ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار روپے کر دی جائے گی۔ترجمان حکام کے مطابق 999 نمبروں کی سیریز میں 10 ہزار روپے اضافی ادا کرنا ہوں گے۔