چینی انفلوئنسر لائیو اسٹریم کے دوران سنگل سیٹ ہیلی کاپٹر گرنے سے ہلاک

بیجنگ (آئی این پی )چینی انفلوئنسر لائیو اسٹریم کے دوران طیارہ گرنے سے جان کی بازی ہار گیا۔چینی میڈیا  رپورٹس کے مطابق 55 سالہ شخص کی شناخت تانگ فیجی کے نام سے ہوئی ہے، جو اپنا سنگل سیٹ ہیلی کاپٹر (الٹرا لائٹ کو ایکسیئل روٹر)  اڑا رہا تھا جو زمین پر گر کر تباہ ہوگیا۔سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حادثے کے بعد ہیلی کاپٹر زمین پر گرتا ہے اور اس میں آگ بھڑک اٹھتی ہے۔تانگ فیجی کا تعلق صوبہ سیچوان کے شہر گوانگیوان سے تھا اور وہ چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم دوئین پر اپنے فالوورز کے لیے پرواز کو لائیو دکھا رہے تھے