کویت میں لائیو شو کے دوران ڈیلیوری بوائے سیٹ پر پہنچ گیا

کویت سٹی  (نیٹ نیوز) کویت کے ایک سرکاری چینل میں براہ راست نشر ہونے والے پروگرام کے دوران کھانا ڈیلیور کرنے والا شخص اچانک سٹوڈیو میں داخل ہو کر سیٹ پر پہنچ گیا۔   غیرملکی میڈیا کے حوالے سے بتایاکہ اس واقعے پر وزارت اطلاعات نے سٹوڈیو ڈائریکٹر کو معطل کردیا اور تکنیکی عملے کو بھی پوچھ گچھ کیلیے طلب کرلیا ہے۔اس تمام واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی جس پر صارفین ملا جلا ردعمل دے رہے ہیں