جنوری کے دوران خودکشی کے 12 واقعات رپورٹ ہوئے، 9 مرد اور 3 خواتین نے جان گنوائی
ستمبر کے دوران خودکشی کے 6 واقعات رپورٹ ہوئے جس میں 5 مرد ایک خاتون شامل ہیں
لاہور(رپورٹ:کاشف بٹ) لاہور میں خودکشی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران مختلف وجوہات پر 95 افراد نے خودکشی کی۔ خودکشی کرنے والوں میں 65 مرد اور 30 خواتین شامل ہیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق جنوری کے دوران خودکشی کے 12 واقعات رپورٹ، 9 مرد اور 3 خواتین نے جان گنوائی،فروری کے دوران خودکشی کے 11 واقعات رپورٹ، 7 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں مارچ کے دوران خودکشی کے 6 واقعات رپورٹ، 4 مرد اور 2 خواتین جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، اپریل کے دوران خودکشی کے 12 واقعات رپورٹ، 8 مرد اور 4 خواتین جان سے گئے، مئی کے دوران خودکشی کے 17 واقعات رپورٹ، 13 مردوں اور 4 خواتین نے اپنی جان لی، ماہ جون میں خودکشی کے 8 واقعات رپورٹ، 3 مرد اور 5 خواتین نے اپنی جان گنوائی، جولائی کے دوران خودکشی کے 11 واقعات رپورٹ، 4 خواتین، 7 مرد جان سے گئے، اگست کے دوران خودکشی کے 12 واقعات رپورٹ، 9 مرد اور 3 خواتین جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ ستمبر کے دوران خودکشی کے 6 واقعات رپورٹ ہوئے جس میں 5 مرد ایک خاتون جان سے گئی۔خودکشی کے واقعات میں گھریلو تنازعات اور ذاتی نوعیت کے محرکات کار فرما رہے۔