ہر روز 45 سے زائد خواتین خلع مانگنے لگیں‘ پسند کی شادی کرنے والی لڑکیوں کی اکثریت نے ایک سال بعد ہی خلع کا کیس دائر کر دیا
شوہر تشدد کرتا ہے، نشے کا عادی، خرچہ نہیں دیتا، میڈیکل ایشو، حقوق پورے نہیں کرتا:خلع کیسو ں میں خواتین کی اکثریت کا موقف
لاہور(پبلک نیوز)لاہور کی فیملی کورٹس میں خلع کے کیسز میں ہوشربا اضافہ ہوگیا‘ رواں سال خلع کے کیسز کی شرح خوفناک حد تک بڑھ گئی۔ اعدادوشمار کے مطابق لاہور کی فیملی عدالت میں خلع کے 14ہزار 904 کیسز دائر ہوئے۔اعدادوشمار کے مطابق ہر روز 45 سے زائد خواتین خلع مانگنے لگیں۔ پسند کی شادی کرنے والی لڑکیوں کی اکثریت نے شادی کے 1 سال بعد خلع کا کیس دائر کر دیا۔خواتین نے الزامات میں مؤقف اپنایا شوہر تشدد کرتا ہے، نشے کا عادی، خرچہ نہیں دیتا، میڈیکل ایشو، حقوق پورے نہیں کرتا۔دوسری جانب وکلاء کا ماننا ہے کہ عدم برداشت، وسائل کی کمی اور رشتہ داروں کی بے جا مداخلت خلع کی بڑی وجہ ہے۔