نماز کی پابندی کرتی ہوں، کسی غیر مسلم سے شادی نہیں کرسکتی: ریم شیخ

نماز کی پابندی کرتی ہوں، کسی غیر مسلم سے شادی نہیں کرسکتی: ریم شیخ

بھارتی اداکارہ ریم شیخ کا مذہب اور شادی کے حوالے سے موقف سوشل میڈیا پر خاص توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

انہوں نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں ان سے مختلف موضوعات پر بات چیت کی گئی۔  پوڈکاسٹ کے میزبان نے سوال پوچھا کہ اگر انہیں کسی دوسرے مذہب سے تعلق رکھنے والے شخص سے محبت ہو جائے، تو کیا معاملات پیچیدہ ہو سکتے ہیں؟  اس سوال کے جواب میں ریم شیخ نے بہت واضح انداز میں کہا کہ وہ ایسا کرنے سے قاصر ہیں کیونکہ وہ ایک مذہبی انسان ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پانچ وقت نماز پڑھتی ہیں اور اب سے روزے بھی رکھنا شروع کر دیے ہیں، اس لیے انہیں کسی دوسرے مذہب کے شخص سے شادی کرنے کا خیال بھی نہیں آتا۔  اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ جب بھی زندگی میں مشکل حالات کا سامنا ہوتا ہے، تو وہ سب سے پہلے اللہ سے مدد مانگتی ہیں، اور وہ اپنی زندگی کسی ایسے شخص کے ساتھ گزارنا پسند نہیں کریں گی جو اللہ پر ایمان نہیں رکھتا۔  
دلچسپ بات یہ ہے کہ ریم شیخ کا تعلق ایسے خاندان سے ہے جہاں ان کی والدہ ہندو اور والد مسلمان ہیں۔  انہوں نے کم عمری سے ہی دو مختلف مذاہب کو قریب سے دیکھا اور سمجھا ہے، اور ان کا شادی کے حوالے سے واضح مؤقف ان کی ذاتی زندگی کے سفر کی عکاسی کرتا ہے۔ اب وہ خود بھی اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، جو ان کے مذہبی رجحانات اور ذاتی ایمان کی عکاسی کرتا ہے۔  یہ بیان سوشل میڈیا پر بہت سراہا جا رہا ہے اور لوگوں کے درمیان مذہبی احترام اور ذاتی ایمان کے حوالے سے گفتگو کو فروغ دے رہا ہے۔