اس ویڈیو کلپ میں دو کشمیری خواتین نے بھارتی صحافی کے ساتھ کشمیر کی حیثیت پر گفتگو کرتے ہوئے کھل کر اپنا موقف پیش کیا۔
بھارتی صحافی نے خواتین سے کشمیر کے بھارت کے ساتھ تعلقات کے بارے میں سوالات کیے، جس پر خواتین نے کشمیر کو بھارت کا حصہ ماننے سے انکار کیا۔جب بھارتی صحافی نے انہیں پہلگام واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب ایک ہیں، تو خواتین نے جواب دیا کہ بھارت ایک ہے، لیکن ہم کشمیری ہیں، اور کشمیر کشمیریوں کا ہے، بھارت بھارتیوں کا۔ بھارتی صحافی ان کے جواب پر بوکھلا گیا اور خواتین سے "بھارت ماتا کی جے" کا نعرہ لگانے کی درخواست کی، جس پر خواتین نے مذاق کرتے ہوئے انکار کر دیا اور کہا کہ وہ مسلمان ہیں، نہ کہ بھارتی۔اس دلچسپ اور جرات مندانہ گفتگو کے دوران خواتین نے بھارت کے کشمیر پر قبضے کے حوالے سے اپنے موقف کو بھرپور طریقے سے پیش کیا۔