گھر میںڈکیتی ، لاکھوں نقدی اور دیگر سامان غائب

گرفتار ملزمان میں عثمان اور طاہر شامل،نقدی اسلحہ پستول اور گولیاں برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)باغبانپورہ پولیس نیکارروائی کرتے ہوئیڈیفنس بی کے علاقے میں گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان لوٹنے والا گینگ کوگرفتار کرلیاایس ایچ او باغبانپورہ محمد عمران خان کے مطابق ملزمان نے اسلحہ کے زور پر ڈیفنس بی کے رہائشی شہری محمد شفیق کے گھر ڈکیتی کی واردات کی اور فرار ہوگئے فوٹیج بھی منظر عام پرآگئی، شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے اس گینگ کی گرفتاری کے لیے احکامات جاری کئے ملزمان کو فوٹیج اور دیگر شواہد کی روشنی میں گرفتار کیا گیاگرفتار ملزمان میں عثمان اور طاہر شامل ہیں ملزمان اوکاڑہ کے رہائشی ہیں،واردات کے بعد آبائی علاقے فرار ہو جاتے تھیملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اسلحہ پستول اور گولیاں برآمد کر لیں گی ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق ملزمان کا مختلف علاقوں میں گن پوائنٹ پر وارداتیں کرکے فرار ہونے کا اعتراف کیا ہے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کیلئیڈیفنس بی کے پولیس کے حوالے کر دیا، جرآم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروآیاں جاری ہیں