دومقامات پر دکانوں اور تاجر کے گھر سے ملزم نقدی ،زیورات لے اڑے
چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)متعددوارداتوں میں لاکھوں روپے اور قیمتی سامان لو ٹ لیاگیا۔ تھانہ شاہکوٹ کی حدود چک نمبر 24 چودہ ایل میں جنید دکاندار کی دکان سے ملزم چھ لاکھ 98 ہزار روپے ، دو مو بائل فون،تھانہ صدر چیچہ وطنی کی حدود چک نمبر 35 بارہ ایل میں طلحہ رحمان تاجر کے گھر سے نقدی، زیورات، موبائل، گھڑیاں، 3 لاکھ 34 ہزار ، رحمن ٹا ئون 39 بارہ ایل میں عثمان اکرم، پی ٹی سی ایل آفس کی ایک لاکھ 60 ہزار کی بیٹریاں، 39 بارہ ایل میں ہی سلمان خان کی دکان سے ڈرائی فروٹ اور6 لاکھ 86 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔