مریم نواز نے بچوں کے ساتھ مل کر ’’سوہنی دھرتی اللہ رکھے‘ ‘ گایا

لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گذشتہ روز صوبہ پنجاب میں 8 سال بعد لیپ ٹاپ سکیم کا دوبارہ آغاز کردیا۔لیپ اسکیم‘ کے دوبارہ آغاز سے متعلق شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا‘ تقریب سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر متعدد تصویریں اور ویڈیوز شیئر کی گئیں جن میں سے ایک نے نیٹیزنز کی خصوصی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔ویڈیو میں مریم پنجاب کو طالبات کے ساتھ اسٹیج پر کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔مریم نواز شریف نے اس موقع پر طالبات کے ساتھ ہم آواز ہو کر ملی نغمہ ’سوہنی دھڑتی اللہ رکھے، قدم قدم آباد‘ گایا جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔