سوہنی دھرتی ریمیٹنس سکیم ساڑھے 4 سال بعد ختم

سکیم عالمی مالیاتی ادارے کے دبائو پرختم کی گئی:چیئرمین یکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن 
کراچی (خصوصی رپورٹ) اسٹیٹ بینک نے ساڑھے 4 سال بعد سوہنی دھرتی ریمیٹنس اسکیم ختم کر دی۔ اسٹیٹ بینک نے اسکیم کے خاتمے کا سرکلر بینکوں اور ایکسچینج کمپنیز کو جاری کردیاہے۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن چیئرمین ملک بوستان کے مطابق سکیم عالمی مالیاتی ادارے کے دبائو پرختم کی گئی،انعامی پوائنٹس کوٹیکس اورحکومتی فیسوں کی مدمیں ایڈجسٹ کرنے سے لاکھوں اوورسیز پاکستانیوں کو فائدہ ہوتا تھا,اسکیم کے تحت ترسیلات زر قانونی بینکنگ چینل سے رقم وطن بھجنے پر انعامی پوائنٹس ملتے تھے ،سوہنی دھرتی اسکیم کوختم نہیں کرنا چاہئے تھا۔