کوئٹہ: مسلح افراد نے ویگن سے اتار کر نوجوان کو قتل کر دیا

کوئٹہ: مسلح افراد نے ویگن سے اتار کر نوجوان کو قتل کر دیا

کوئٹہ میں فائرنگ اور قتل کے دو مختلف واقعات میں ایک نوجوان سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

پولیس کے مطابق پہلا واقعہ اس وقت پیش آیا جب بھاگ سے کوئٹہ جانے والی ایک ویگن کو مسلح افراد نے روکا اور ایک نوجوان کو زبردستی گاڑی سے اتار کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ مقتول کی لاش اسپتال منتقل کی گئی جہاں اس کی شناخت عارف علی کے نام سے ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ قتل کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے گاہی خان چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک اور شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق دونوں واقعات کے محرکات جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔