بجلی صارفین پر ایک اور بڑا مالی بوجھ ڈالنے کی تیاری کی جا رہی ہے، جس کے تحت فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 72 پیسے اضافے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (CPPA) نے اپریل کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں یہ درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نیپرا میں جمع کرائی ہے، جس پر آج سماعت ہوگی۔
فی یونٹ اضافہ: 1.72 روپے
اطلاق: تمام ڈسکوز اور کے الیکٹرک صارفین پر
بنیاد: اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ
فیصلہ: نیپرا کی سماعت کے بعد ہوگا
یہ اضافہ منظور ہونے کی صورت میں ملک بھر کے لاکھوں بجلی صارفین کے ماہانہ بلوں پر براہ راست اثر پڑے گا، جس سے پہلے ہی مہنگائی کے دباؤ کا شکار عوام کیلئے مزید مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔نیپرا کی سماعت کے بعد حتمی فیصلہ جاری کیا جائے گا کہ یہ اضافہ نافذ ہوگا یا نہیں۔