گردوں کے مریضوں میں بلڈ پریشر کم کرنے والی نئی دوا متعارف

لندن (آئی این پی) ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ مینریلز تھیراپیوٹکس کی تیار کردہ تجرباتی دوا لورونڈروسٹیٹ گردوں کے دائمی مرض میں مبتلا افراد میں بلڈ پریشر کم کرنے میں مثر ثابت ہوئی ہے۔یہ نتائج یورپ میں ہونے والی ایک بڑی طبی کانفرنس میں پیش کیے گئے، جہاں بتایا گیا کہ اس دوا کا جائزہ ایک لیٹ اسٹیج ٹرائل میں لیا گیا جس میں 800 ایسے مریض شامل تھے جن کا بلڈ پریشر قابو میں نہیں آ رہا تھا۔تحقیق کے مطابق گردوں کے مرض میں مبتلا 192 مریضوں میں 12 ہفتوں کے دوران سسٹولک بلڈ پریشر میں اوسطا 9.6 ملی میٹر مرکری تک کمی دیکھی گئی، جبکہ دیگر مریضوں میں یہ کمی 12.2 ملی میٹر مرکری رہی