سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں قیمت 59 ڈالر اضافے سے 3347 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
پاکستانی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 5900 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 53 ہزار 100 روپے تک پہنچ گیا، جبکہ دس گرام سونا 5058 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 2 ہزار 726 روپے پر ٹریڈ ہوا۔دوسری جانب، چاندی کی قیمت مستحکم رہی اور ایک تولہ چاندی 3456 روپے پر برقرار رہی۔