سرکاری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر ٹریکرز لگاکر پٹرول کی چوری روک دی گئی

سرکاری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر ٹریکرز لگاکر پٹرول کی چوری روک دی گئی

لاہور پولیس نے سرکاری پٹرول کی چوری روکنے کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر ٹریکرز لگا دیے ہیں۔

 اس اقدام کے بعد پچاس ہزار لیٹر سے زائد پٹرول کی چوری کا سلسلہ بند ہو گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق، پہلے پولیس کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے لیے ماہانہ ایک لاکھ ستر ہزار لیٹر پٹرول اور ڈیزل خرچ ہوتا تھا، جس میں بڑے پیمانے پر چوری ہو رہی تھی۔ ٹریکرز لگانے کے بعد سرکاری ڈرائیورز کی جانب سے اضافی پٹرول کی غیر قانونی کھپت روک دی گئی، جس سے تقریباً ایک کروڑ پینتیس لاکھ روپے کی بچت ہوئی ہے۔یہ اقدام لاہور پولیس کی کارکردگی میں بہتری اور وسائل کے مؤثر استعمال کی جانب ایک مثبت قدم ہے، جس سے کرائم کنٹرول کے ساتھ ساتھ مالی بچت بھی ممکن ہوئی ہے۔