ایشین کرکٹ کونسل نے ایمرجنگ ویمنز ایشیا کپ ملتوی کردیا

ایشین کرکٹ کونسل نے ایمرجنگ ویمنز ایشیا کپ ملتوی کردیا

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ 2025 کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 یہ ٹورنامنٹ 6 جون سے سری لنکا میں شروع ہونا تھا، لیکن سری لنکن کرکٹ بورڈ کی درخواست پر اسے موخر کر دیا گیا ہے۔سری لنکن کرکٹ بورڈ نے موسمی حالات اور "چکن گونیا" نامی بیماری کے پھیلاؤ کو وجہ بناتے ہوئے اس ٹورنامنٹ کی ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔ چکن گونیا ایک وائرل بیماری ہے جو خاص طور پر مچھروں کے ذریعے پھیلتی ہے اور اس سے صحت کے مسائل جنم لیتے ہیں، جس کی وجہ سے کھیل کے انعقاد میں مشکلات پیش آ رہی تھیں۔

ایشین کرکٹ کونسل نے اس درخواست کو منظور کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں اور دیگر متعلقہ افراد کی صحت اور سلامتی کو یقینی بنانا ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ کی نئی تاریخوں کا جلد اعلان کیا جائے گا تاکہ ٹورنامنٹ کو بہتر حالات میں منعقد کیا جا سکے۔یہ فیصلہ سری لنکا میں حالیہ موسمی بحران اور صحت کے مسائل کی روشنی میں لیا گیا ہے تاکہ کھلاڑیوں اور اسٹاف کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے اور ٹورنامنٹ کا معیار برقرار رہے۔