ایمرجنسی سروس کی آپریشنل صلاحیتوں کو مزید بہتر کریں گے:وزیرصحت
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے ایمرجنسی سروسز ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس میں سالانہ ترقیاتی سکیموں کا جائزہ بھی لیا گیا۔سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے اجلاس میں ریسکیو کی کارکردگی اور ترقیاتی اہداف پر بریفنگ دی۔وزیر صحت نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویڑن کے مطابق ایمرجنسی سروسز کے معیار کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔ریسکیو انٹرن شپ پروگرام کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا۔ پنجاب ایمرجنسی سروس کی آپریشنل صلاحیتوں کو مزید بہتر کریں گے۔ایئر ایمبولینس سروس حکومت پنجاب کا فلیگ شپ پروگرام ہے۔موٹروے پر ایمرجنسی سروسز کے دائرہ کار کو مزید بڑھائیں گے۔ادارہ 39 نئی تحصیلوں میں فائراینڈ ریسکیو سروس اور موٹر بائیک ریسکیو سروس کی فراہمی کیلئے منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ریسکیو 1122 کے ایمرجنسی ڈسپیچ سسٹم کو عالمی معیار کے مطابق کیا جائے گا۔حکومت پنجاب بہت جلد ریسکیو 1122 کے تمام سٹیشنز کو سولرائزڈ کر دے گی۔