عید سے قبل پٹرول 1روپیہ لٹر مہنگا،ڈیزل کی قیمت برقرار ،ایل پی جی 4.63روپے سستی، 240 روپے 53 پیسے فی کلو مقرر
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پٹرول مہنگا، ایل پی جی سستی کردی گئی وفاقی حکومت نے عید سے قبل پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لٹر اضافہ کردیا جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت نے اوگرا اور دیگر متعلہ وزارتوں کی تجویز کی بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا فیصلہ کیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمت کا اطلاق یکم جون سے اگلے 15 روز کے لیے ہوگا۔پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لٹر کا اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد فی لٹر پٹرول کی قیمت 252 روپے 63 پیسے سے بڑھ کر 253 روپے 63 پیسے ہوگئی ہے۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت بغیر کسی ردو بدل کے فی لٹر 254 روپے 64 پیسے پربرقرار رکھی گئی ہے۔اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کردی ، اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جون سے ایل پی جی سستی کر دی گئی ۔ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 54 روپے 60 پیسے سستا ہوگیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے 11.8 کلو کیگھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2838 روپے 31 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ فی کلو ایل پی جی 4 روپے 63 پیسے سستی کی گئی ہے جس کے بعد فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 240 روپے 53 پیسے مقررکی گئی ہے۔