پٹرول کی قیمت 4روپے 7 پیسے بڑھ کر 268روپے 68پیسے ہوگئی ،ڈیزل 4 روپے 4 پیسے مہنگا، لٹر 276 روپے 81 پیسے کا ہوگیا
ایل پی جی 6روپے 70پیسے کلو سستی ، گھریلو سلنڈر سلنڈر 79روپے 14پیسے سستا ہوگیا قیمت 2448 روپے 33 پیسے مقرر
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول 4روپے 7 پیسے فی لٹر مہنگا کیا گیا۔ پٹرول کی نئی قیمت 264 روپے 61 پیسے سے بڑھ کر 268 روپے 68 پیسے ہوگئی۔اِسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل 4 روپے 4 پیسے فی لٹر بڑھ گیا، نئی قیمت 272 روپے 77 پیسے سے بڑھ کر 276 روپے 81 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ رات 12 بجے سے ہوگیا۔دریں اثنا اوگرا نے اکتوبر کے لئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کر دی ، گھریلو سلنڈر 79روپے 14پیسے سستا ہوگیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی فی کلو 6روپے 70پیسے سستی کی گئی ہیجس سے ایل پی جی کی نئی قیمت 207 روپے 48 پیسے مقررکی گئی۔اکتوبر کیلئے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2448 روپے 33 پیسے مقرر کی گئی ہے۔