گارڈ کے سابق صدرجوبائیڈن کی ذہنی حالت پر انکشافات

واشنگٹن (آئی این پی ) امریکی سینیٹر جوش ہالی نے سابق صدر جو بائیڈن کے حوالے سے ایک سنسنی خیز اور حیران کن دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بائیڈن وائٹ ہائوس کی اپنی الماری میں ہی کھو جاتے تھے۔ فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ریپبلکن سینیٹر نے کہا کہ ایک نامعلوم سیکرٹ سروس ایجنٹ نے انہیں بتایا کہ بائیڈن اپنی صدارت کے دوران بعض اوقات وائٹ ہائوس میں صبح کے وقت اپنی ہی الماری میں گم ہو جایا کرتے تھے۔امریکی سینیٹر جوش ہالی نے کہا کہ ایک سیکرٹ سروس اہلکار نے مجھے بتایا کہ بائیڈن وائٹ ہائوس کے رہائشی حصے میں صبح کے وقت اپنی الماری کے اندر گم ہو جاتے تھے۔ یعنی امریکا کا صدر اپنے ہی کمرے میں راستہ تلاش نہیں کر پاتا تھا۔