کولمبیا نے بھارتی سفارتی وفد کے بیان کی تردید کردی

بگوٹا(آئی این پی )کولمبیا نے بھارتی سفارتی وفد کے بیان کی تردید کردی۔میڈیارپورٹ کے مطابق ذرائع بھارتی سفارتی وفد کے سربراہ کو عالمی سطح پر سبکی کا سامنا کرنا پڑا، بھارتی وفد عالمی سطح پر مذاق بن گیا۔بھارتی وفد کے سربراہ ششی تھرور نے کولمبیا کے عہدیدار کی بات کا غلط مطلب نکال لیا، کولمبیا نے بھارتی حملے کے دوران معصوم شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔بھارتی سیاستدان اور مصنف ششی تھرور نے کولمبیا کی ایک اعلی عہدیدار کی گفتگو کو غلط طور پر سمجھا، کولمبیا کی عہدیدار نے اپنی گفتگو میں ہسپانوی زبان استعمال کی تھی۔بھارتی وفد کے سربراہ ششی تھرور نے صحیح طور پر نہ سمجھتے ہوئے اس کا مطلب کچھ اور نکالا۔