فیصل آباد: فیصل آباد کے علاقے ماموں کانجن میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنے دو کمسن بچوں کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ بچوں کی والدہ گھریلو جھگڑے کے بعد ناراض ہو کر اپنے میکے چلی گئی تھی، جس کے بعد ملزم نے مبینہ طور پر یہ افسوسناک اقدام اٹھایا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاشوں کو تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں تاکہ قتل کی اصل وجوہات اور محرکات کا تعین کیا جا سکے۔واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی، جبکہ اہلِ علاقہ نے بچوں کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔