پشاور:بی آر ٹی کرایوں میں اضافہ لاگو ہو گیا

پشاور(آئی این پی )پشاور میں بی آر ٹی کرایوں میں اضافے پر یکم جولائی سے عملدرآمد شروع کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 5کلومیٹر تک سفرپر کرایہ 20سے بڑھاکر30روپے کر دیا گیا ہے، 40کلومیٹر تک کے سفر کا کرایہ 60سے بڑھا کر 70روپے ہوگیا ہے۔ایک بار ٹکٹ خریدنے کی قیمت بھی 60سے بڑھا کر 70روپے کر دی گئی ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق کرایوں میں اضافہ بڑھتی مہنگائی کے باعث کیا گیا۔