آتشزدگی میں 3فیصد ہوا ، دریا ئوں میں بیک وقت تاریخی فلڈ ریسکیو آپریشن کیا گیا :ڈاکٹر رضوان نصیر
لاہور(کرائم رپورٹر )سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ سال 2025 میں پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122)نے 25 لاکھ سے زائد ایمرجنسیز میں 28 لاکھ 88 ہزار سے زائد ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیو سروسز فراہم کیں۔ اعداد و شمار کے مطابق سال 2024 کے مقابلے میں سال2025 میں ایمرجنسیز کی تعداد میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایمرجنسی سروس پرسب سے زیادہ بوجھ روڈ ٹریفک حادثات کا رہا، جن کی تعدادگزشتہ سال493,471 رہی۔ دیگر نمایاں ایمرجنسیز میں 214,864 پیٹ درد، 261,000 ہائی بلڈ پریشر،184,954 سانس لینے میں دشواری اور141,235 تیز بخار کے کیسز شامل ہیں۔ ڈاکٹر رضوان نصیر نے493,489 روڈ ٹریفک حادثات پر شدید تشویش کا اظہار کیا جن کے نتیجے میں 248,471افراد شدید زخمی ہو کر معذوری کا شکار ہوئے جبکہ 4,944 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوئے۔ سال 2025 میں وزیراعلیٰ پنجاب، مریم نواز شریف کی زیر قیادت پنجاب کے 3 دریا ئوں میں بیک وقت تاریخی فلڈ ریسکیو آپریشن کیا گیا۔وہ گزشتہ روزایمرجنسی سروسز ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ سال 2025 کی سالانہ آپریشنل کارکردگی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔