پنجاب فوڈ اتھارٹی :ایک سال میں 75کاروبارسیل کئے ،54افرادگرفتار

پاکپتن(خصوصی رپورٹ)پنجاب فوڈ اتھارٹی پاکپتن نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق سال بھر میں 19ہزار557 انسپکشنز کی گئیں اور 8ہزار910 فوڈ بزنسز کو بہتری کے نوٹس دئیے گئے۔ قوانین کی خلاف ورزی پر ایک ہزار771 کو جرمانے عائد کئے گئے جن کی مالیت 1 کروڑ 51 لاکھ روپے سے زائد ہے۔رپورٹ کے مطابق 52 مقدمات درج کرکے 54 افراد کوگرفتار گرفتارکیاگیاجبکہ 75 کاروبار کو سیل کیا گیا۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عوام کو مضر صحت خوراک سے بچانے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔