پنجاب:رجسٹرڈ کرائم میں نمایاں کمی

اجتماعی زیادتی کے مقدمات 2024ء کے مقابلے میں 79 فیصد کم ہوئے،راہزنی کے مجموعی مقدمات میں 71 فیصد کمی 
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کی مئوثر حکمتِ عملی اور جدید پولیسنگ کے باعث سال 2025ء کے دوران صوبہ بھر میں رجسٹرڈ کرائم میں گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اجتماعی زیادتی کے مقدمات میں سال 2024ء کے مقابلے میں 2025ء کے دوران 79 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔ڈکیتی اور راہزنی کے دوران قتل کے مقدمات میں 73 فیصد، جبکہ ڈکیتی اور راہزنی کے مجموعی مقدمات میں 71 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح گاڑی چھیننے کے مقدمات میں 69 فیصد اور گاڑی چوری کے مقدمات میں 41 فیصد کمی واقع ہوئی۔ترجمان کے مطابق اندھے قتل کے مقدمات میں 32 فیصد، اغوا برائے تاوان کے مقدمات میں 29 فیصد جبکہ قتل کے مجموعی مقدمات میں 23 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ سال 2025ء کے دوران کرائم برخلاف پراپرٹی کے مقدمات میں بھی گزشتہ سال کی نسبت 27 فیصد کمی سامنے آئی ہے۔