26.863 کلوگرام ہیروئن،88.7 کلوگرام چرس اور 3.113 کلوگرام آئس ہیروئن برآمد ‘118.676 کلومنشیات قبضے میں لی گئیں
سمگلنگ کے خلافکارروائیوں میں 98.5579 کلوگرام سونا برآمد کیا گیا، برآمد سونے کی مجموعی مالیت تقریباً 2 ارب 936 ملین تھی
منی لانڈرنگ اور غیر ملکی کرنسی کی سمگلنگ کیخلاف کارروائیوں کے دوران 19 لاکھ 08 ہزار 493 امریکی ڈالر برآمد ہوئے :سالانہ رپورٹ
کراچی(ثمر عباس)ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس کے سال 2025 کی ریکوریز کے اعداد و شمار جاری کردیئے گئے‘کارروائیوں کے دوران 26.863 کلوگرام ہیروئن،برآمد ‘88.7 کلوگرام چرس اور 3.113 کلوگرام آئس ہیروئن برآمد کی گئی۔ مجموعی طور پر 118.676 کلوگرام منشیات قبضے میں لی گئیں۔سمگلنگ کے خلاف کی گئی کارروائیوں میں 98.5579 کلوگرام سونا برآمد کیا گیا، برآمد سونے کی مجموعی مالیت تقریباً 2 ارب 936 ملین روپے بنتی ہے‘منی لانڈرنگ اور غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کے دوران 19 لاکھ 08 ہزار 493 امریکی ڈالر برآمد ہوئے ‘4 لاکھ 20 ہزار 480 برطانوی پاؤنڈ، 2 لاکھ 02 ہزار 510 یورو اور 27 لاکھ 99 ہزار 385 سعودی ریال برآمد کیے گئے۔ ضبط کی گئی کرنسی کی مجموعی مالیت تقریباً 1 ارب 507 ملین روپے ہے‘ترجمان ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس نے کہا ہے ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس منشیات، منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہے،