دلجیت دوسانجھ نے مودی کو ملاقات میں کیا تحفہ دیا؟

دلجیت دوسانجھ نے مودی کو ملاقات میں کیا تحفہ دیا؟

بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ نے 2024 کے پہلے دن بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی، جس میں وزیراعظم نے ان کی عالمی سطح پر کامیابی پر مبارکباد دی۔

ملاقات کے دوران دلجیت کی بین الاقوامی شہرت، بھارتی موسیقی کی ثقافت، اور یوگا کی اہمیت پر گفتگو ہوئی۔ نریندر مودی نے دلجیت سے ملاقات کے دوران کہا، "جب ایک بھارتی گاؤں کا لڑکا دنیا بھر میں مشہور ہوتا ہے تو خوشی ہوتی ہے۔ آپ کا نام دلجیت رکھا گیا، اور آپ سب کے دل جیت رہے ہیں۔"دلجیت نے اپنی ٹریول کے تجربات کا ذکر کرتے ہوئے کہا، "ہم پڑھتے تھے 'میرا بھارت مہان'، لیکن جب ملک کے مختلف حصے دیکھے، تب اس کا مطلب سمجھ میں آیا۔" دونوں شخصیات کے درمیان یوگا کی طاقت اور اس کی عالمی اہمیت پر بھی بات ہوئی، جسے مودی نے عالمی اتحاد اور ذہنی سکون کا ذریعہ قرار دیا، جبکہ دلجیت نے اسے بھارت کی ثقافت کا سب سے بڑا جادو قرار دیا۔

ملاقات کے اختتام پر، دلجیت نے نریندر مودی کو اپنی مشہور 'دل-لومیناٹی' ٹور کا پوسٹر تحفے میں دیا، جو ان کے کامیاب میوزیکل ایونٹس میں سے ایک رہا۔ اس ٹور نے دلجیت کو عالمی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں مزید مضبوط مقام دیا۔دلجیت نے اس ملاقات کو اپنے لیے ایک یادگار لمحہ قرار دیا اور سوشل میڈیا پر وزیراعظم مودی کے ساتھ کی گئی گفتگو کی ویڈیو شیئر کی۔ ملاقات میں دونوں نے یوگا کی اہمیت اور اس کے فوائد پر بھی بات کی، اور اس کا تذکرہ کیا کہ یوگا کس طرح بھارت کی ثقافت کا حصہ ہے اور دنیا بھر میں اس کا اثر بڑھ رہا ہے۔

دلجیت نے گانے کے مواد پر پابندیوں کے حوالے سے بھی بات کی، جنہیں مختلف ریاستی حکومتوں نے اعتراض کیا، خاص طور پر شراب اور منشیات کے حوالے سے۔ اس کے باوجود، دلجیت نے اس بات پر زور دیا کہ بالی ووڈ گانوں میں بھی ایسی چیزیں ہوتی ہیں لیکن ان پر پابندی نہیں لگائی جاتی۔