ڈیوڈ ویزے نے نجی مصروفیات کے باعث پی ایس ایل 11 سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔
لاہور قلندرز کے مالک ثمین رانا نے کہا کہ ڈیوڈ ویزے لاہور قلندرز فیملی کا ایک لازمی حصہ رہے ہیں اور ان کی غیر موجودگی ٹیم کے لیے قابلِ افسوس ہے۔ڈیوڈ ویزے نے اپنے بیان میں کہا کہ لاہور قلندرز کا حصہ بننا ان کے لیے صرف کرکٹ نہیں بلکہ فیملی کا حصہ بننا ہے۔ویزے نے مزید کہا کہ وہ مستقبل میں دوبارہ لاہور قلندرز کا حصہ بننے اور ٹیم کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کرنے کے منتظر ہیں