ٹیموتھی شلمیٹ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ کائیلی جینر کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔
ان سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ کبھی شادی کریں گے، جس پر انہوں نے ہچکچاہٹ کے بعد ’جی ہاں‘ کہا۔انٹرویو کے دوران شلمیٹ نے مسکراتے ہوئے مداحوں کو خوش کن جواب دیا، جس سے رومانس کی افواہیں مزید بڑھ گئیں۔ٹیموتھی شلمیٹ اور کائیلی جینر 2023 سے ڈیٹ کر رہے ہیں اور عوامی طور پر پہلی بار بیونسے کے کنسرٹ میں ایک ساتھ دکھائی دیے۔رپورٹس کے مطابق وہ لاس اینجلس میں ایک شادی شدہ جوڑے کی طرح رہ رہے ہیں۔شلمیٹ نے کریٹکس چوائس ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے کائیلی جینر کی محبت اور حمایت کا شکریہ ادا کیا، اور اس منظر کا وائرل ہونا مداحوں میں شادی کی افواہیں بڑھا گیا۔