گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین سمارٹ فون کون سے رہے؟ فہرست جاری

لاہور (نیٹ نیوز) گزشتے ہفتے کے مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست میں چار ہفتوں تک حکرانی برقرار رکھنے کے بعد بال آخر ون پلس 15 جی نے اپنی پہلی پوزیشن کھو دی۔مقبول اسمارٹ فونز کی جاری ہونے والی تازہ ترین فہرست درج ذیل ہے:فہرست کے مطابق شیاؤمی پوکو ایف 8 الٹرا پہلے، سام سنگ گلیکسی اے 56 دوسرے اور سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ون پلس 15 فائیو جی چوتھے، شیاؤمی پوکو ایف 8 پرو پانچویں، ایپل آئی فون 17 پرو میکس چھٹے، شیاؤمی 17 پرو میکس ساتویں پوزیشن پر ہیں۔ آٹھویں پوزیشن پر سام سنگ گلیکسی اے 17 ، سام سنگ گلیکسی ایس 25 نویں اور شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔