پنجاب سکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ ڈیپارٹمنٹ کو باضابطہ ڈیمانڈ کردی گئی
ٹیوٹا جدید تقاضوں کے مطابق نوجوانوں کو تیار کر رہا ہے:چیئرمین ساجد کھوکھر
لاہور(خصوصی رپورٹ)سعودی عرب نے پاکستان سے 43 ہزار ہنر مندافراد مانگ لئے، پنجاب سکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ ڈیپارٹمنٹ کو باضابطہ ڈیمانڈ کردی ۔ٹیوٹا سے 10 ہزار سکلڈ ہیومن ریسورس کی مانگ کی گئی ہے ،PVTC سے بھی 10 ہزار تربیت یافتہ افراد کی ڈیمانڈ کی گئی ہے۔ چیئرمین ٹیوٹا بریگیڈیئر (ر)ساجد کھوکھر کا کہنا ہے کہ متعلقہ سکل سیٹ کے مطابق ورک فورس کی تیاری جاری ہے،سعودی عرب میں پاکستانی سکلڈ افرادی قوت کی بڑی ڈیمانڈ ہے، ٹیوٹا جدید تقاضوں کے مطابق نوجوانوں کو تیار کر رہا ہے۔