دبئی (خصوصی رپورٹ) متحدہ عرب امارات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔سپر 98 پٹرول کی قیمت 2اعشاریہ70درہم (206 پاکستانی روپے ) جبکہ سپیشل 95 پٹرول 2اعشاریہ58 درہم (197 پاکستانی روپے) فی لٹر مقرر کیا گیا ہے ۔ ڈیزل کی قیمت2اعشاریہ85درہم (218 پاکستانی روپے) فی لٹرتک بڑھ گئی ہے۔