موٹر وے پولیس نے قیمتی سفری بیگ اصل مالکان تک پہنچا دیا

 لاہور(کرائم رپورٹر)موٹروے پولیس نے ایک بار پھر فرض شناسی اور دیانت داری کی روشن مثال قائم کرتے ہوئے موٹروے M-3 مریدوالہ سروس ایریا سے ملنے والا قیمتی سفری بیگ اس کے اصل مالک کے حوالے کر دیا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مسافر نے ہیلپ لائن 130 پر کال کر کے اطلاع دی تھی کہ اس کا بیگ سروس ایریا میں رہ گیا ہیاطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کے افسران آئی پی محمد انور، ایس آئی روبن گوش اور ایس آئی اسامہ ستار نے فوری، موثر اور پیشہ ورانہ کارروائی کرتے ہوئے بیگ کی تلاش شروع کی۔ مسلسل کوششوں کے بعد گمشدہ بیگ برآمد کیا گیا اور ضروری تصدیق کے بعد اسے مالک کے سپرد کر دیا گیا۔مسافر محمد انس نے موٹروے پولیس کی ایمانداری، فرض شناسی اور بروقت تعاون پر بھرپور اظہارِ تشکر کرتے ہوئے اسے عوامی خدمت کا قابلِ تحسین عمل قرار دیا۔ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ محکمے کے اہلکار شہریوں کے تحفظ اور مدد کے لیے ہر وقت مستعد ہیں اور ایمانداری ان کے پیشہ ورانہ اصولوں کی بنیاد ہے۔