3 سال سے مفرور ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے پولیس کو 3 سال سے چکمہ دینے والا مفرور ملزم گرفتار کر لیا۔ڈولفن ٹیم نے نشتر کالونی کے علاقے میں کارروائی کے دوران ای ایپ کی مدد سے قتل و اقدام قتل کے مقدمات میں اوکاڑہ پولیس کو مطلوب ملزم ساجد کو گرفتار کر کے تھانہ نشتر کالونی پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزم نے 2022 میں شہری احمد کو قتل جبکہ 2 ساتھیوں کو فائرنگ سے زخمی کر دیا تھا۔