ڈاکوؤں نے قیصر سے2لاکھ نقدی ، فہیم سے 1لاکھ 80 ہزار اور موبائل چھین لیا
ٹاؤن شپ اور غالب مارکیٹ سے2 گاڑیاں ،دیگر علاقوں سے 3موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی 10 وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے،موبائل فونز ،موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم ہو گئے۔ڈاکوؤں نے فیکٹری ایریا میں قیصر سے2لاکھ روپے اور موبا ئل فون،کوٹ لکھپت میں فہیم سے 1لاکھ 80 ہزار روپے اور موبائل فون،ہنجروال میں توصیف سے 1 لاکھ 70 ہزار روپے اور موبائل فون،راوی روڈ میں کرامت سے 1لاکھ 60 ہزار روپے اور موبائل فون،ساندہ میں فاروق سے1 لاکھ 45 ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ دوسری طرف نامعلوم افراد نے ٹاؤن شپ اور غالب مارکیٹ سے2 گاڑیاں جبکہ ٹبی سٹی، باٹا پور اور اسلام پورہ سے 3موٹرسائیکلیں چوری کر لیں۔