وزیراعظم شہباز شریف لندن سے واپس پاکستان پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف لندن سے واپس پاکستان پہنچ گئے

وزیر اعظم شہباز شریف برطانیہ اور بحرین کے دورے کے بعد آج لندن سے واپس وطن پہنچ گئے ہیں۔

 ان کا خصوصی طیارہ شب لاہور ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر پہلے بحرین گئے تھے، جہاں انہوں نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ 26 نومبر کو اسلام آباد سے بحرین کا سفر کیا۔بعد ازاں، وہ برطانیہ ذاتی نوعیت کے وزٹ کے لیے لندن گئے، جہاں انہوں نے اپنا طبی معائنہ کروایا اور کچھ آرام کیا۔پیر کی صبح وہ لندن کے لیوٹن ائیرپورٹ سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئے تھے۔اب لاہور ائیرپورٹ سے وہ اپنی فیملی کی اقامت گاہ جاتی امرا گئے ہیں، اور وہ جلد ہی اسلام آباد پہنچ کر اپنے دفتر میں کام کا آغاز کریں گے۔