نئی دہلی (آئی این پی )بھارت کی وزارت برائے ٹیلی کام نے نجی طور پر اسمارٹ فون بنانے والی کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ تمام نئی ڈیوائسز میں سرکاری ملکیت والی سائبر سیکیورٹی ایپ پہلے سے انسٹال کریں، جسے صارف حذف نہیں کر سکیں گے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات ایک سرکاری حکم نامے میں ظاہر ہوئی ہے، اور اس اقدام سے ممکنہ طور پر ایپل اور پرائیویسی کے حامی ناراض ہو سکتے ہیں۔بھارت دنیا کی سب سے بڑی ٹیلی فون مارکیٹوں میں سے ایک ہے، جہاں ایک ارب 20 کروڑ سے زائد صارفین موجود ہیں، اور سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں متعارف کرائی گئی یہ ایپ اب تک 7 لاکھ سے زائد کھوئے ہوئے فونز بازیاب کرا چکی ہے