آئی ایم ایف رپورٹ کی سفارشات پر حکومت عملدآمد کر رہی ہے:وزیرخزانہ

رپورٹ کا مقصد ان خامیوں کی نشاندھی کرنا ہے جو گذشتہ کئی عشروں سے ہمارے سسٹم میں موجود ہیں
اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب خان نے ایوان بالا کو بتایا ہے  آئی ایم ایف رپورٹ کی سفارشات پر حکومت پہلے ہی عمل درآمد کر رہی ہے‘ رپورٹ کا مقصد ان خامیوں کی نشاندھی کرنا ہے جو گذشتہ کئی عشروں سے ہمارے سسٹم میں موجود ہیں۔پیر کو ایوان بالامیں جے یوآئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے آئی ایم ایف کی جانب سے حکومتی ادارںمیں کرپشن کے حوالے سے رپورٹ پر تحریک پیش کی۔اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ آئی ایم ایف کی جانب سے جو سفارشات دی گئی ہیں اس میں اکثر پر عمل درآمد جاری ہے‘ سرکاری ملازمین کے اثاثوں کی تفصیلات کے حوالے سے بل منظور ہوچکا ہے اسی طرح حکومت کوئی بھی سپلیمنٹری گرانٹ پارلیمنٹ کے بغیر منظور نہیں کرتی ہے اسی طرح ٹیکس اتھارٹی کا نظام بھی ٹرانسفارمیشن پر جاری ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس وقت تین صوبوں اور وفاقی حکومت میں ای ٹینڈرنگ کا سسٹم جاری ہے جس میں 41ہزار سے زائد وینڈرز رجسٹرد ہوچکے ہیں تاکہ کرپشن کو کم کیا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کی جانب سے رپورٹ میں جو 15سفارشات آئی ہیں اس کو پارلیمنٹ کے سامنے رکھیں گے