آج کے احتجاج پر خیبرپختونخوا حکومت اور پی ٹی آئی میں اختلافات

  ایم پی ایز اسلام آباد جائیں گے تو ورکرز کو نکالے گا کون  ان کو لیڈ کون کرے گا:پارٹی ذرائع
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا میںآج کے احتجاج پر کے پی حکومت اور پی ٹی آئی تنظیم میں اختلافات سامنے آگئے۔پارٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کا اسلام آباد میں احتجاج کا پروگرام تھا لیکن احمد نیازی نے احتجاج کی کال دے دی۔ذرائع نے بتایا  احتجاج کے حوالے سے حتمی پروگرام ترتیب نہ دیا جا سکا، احتجاج میں وزیر اعلیٰ صوابی میں خطاب کریں گے یا نہیں تاحال فیصلہ نہ ہو سکا۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے  ایم پی ایز اسلام آباد جائیں گے تو ورکرز کو نکالے گا کون  ان کو لیڈ کون کرے گا۔