پارٹی فیصلوں کا پابند ہوں، گورنر راج سے متعلق پارٹی فیصلہ کرے گی :رہنما اے این پی
امیرحیدر ہوتی کا نام پیش کرنا حکومتی حصہ داروں کی ذہنی اختراع ہے:ترجمان عوامی نیشنل پارٹی
مردان(آئی این پی ) اے این پی رہنما امیرحیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ گورنرشپ کے حوالے سے اب تک کسی نے رابطہ نہیں کیا، زیرِگردش خبروں سے متعلق کسی نے اعتماد میں نہیں لیا۔ایک انٹرویو میں امیرحیدر ہوتی نے مزید کہا کہ میں اے این پی کا کارکن اور پارٹی فیصلوں کا پابند ہوں، گورنر راج سے متعلق پارٹی فیصلہ کرے گی میں تو فرد واحد ہوں۔ دریں اثنا اے این پی کے مرکزی ترجمان احسان اللہ نے کہا ہے کہ امیرحیدر ہوتی کا نام پیش کرنا حکومت کے مرکزی حصہ داروں کی ذہنی احتراع ہے