حکومت کی جانب سے چینی کی قیمت 173 روپے فی کلو مقرر کرنے کے بعد لاہور کے بازاروں میں چینی غائب ہوگئی، جب کہ مقررہ قیمت صرف ریٹ لسٹوں تک محدود رہ گئی ہے۔
بازاروں کی صورتحال
لاہور کے دکانداروں کے مطابق چینی کا ریٹ 173 روپے درج ہے مگر دستیاب نہیں۔اکبری منڈی کے تاجروں کا کہنا ہے کہ شوگر ملیں چینی فروخت ہی نہیں کر رہیں۔شوگر ڈیلرز نے خدشہ ظاہر کیا کہ آنے والے دنوں میں چینی کی قیمت اور قلت مزید بڑھ سکتی ہے۔
موجودہ نرخ
لاہور میں چینی اس وقت 180 سے 190 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔اسلام آباد کے بازاروں میں قیمت 195 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔