محمد حارث کے دیر سے بیٹنگ پر آنے پر حیران ہوں، این بشپ

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر این بشپ، محمد حارث کے دیر سے بیٹنگ کے لیے  آنے پر حیران رہ گئے۔سابق ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر این بشپ نے پہلے ٹی 20 میچ کے دوران پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کی دیر سے  آمد پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔کمنٹری کے دوران بشپ نے 20ویں اوور کی  آخری گیند پر شاندار چھکا لگانے پر حارث کی تعریف کی لیکن بیٹنگ  آرڈر میں انہیں دیر سے بھیجنے کے فیصلے پر سوال اٹھایا۔انہوں نے ریمارکس دیے کہ وہ اس طرح کھیلتا ہے میں حیران ہوں کہ وہ اتنی دیر سے  آیا۔واضح رہے کہ محمد حارث جارح بیٹنگ کے لیے مشہور ہیں اور عام طور پر نمبر 3 یا 4 پر بیٹنگ کے لیے  آتے ہیں۔مئی میں بنگلادیش کے خلاف ان کی میچ وننگ سنچری اس کی مثال ہے جہاں انہوں نے صرف 46 گیندوں پر 107 رنز کی اننگز کھیلی تھی اور 8 چوکے، 7 چھکے لگائے تھے۔